• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں دو ٹرینوں کا تصادم، 155 افراد زخمی

میڈرڈ( نیوزڈیسک) اسپین کے جنوب مشرقی خود مختار علاقے کاتالونیا کے ریلوے اسٹیشن پر دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 155افراد زخمی ہوگئے۔ کاتالونیا کے دارالحکومت بارسلونا سے مقامی میڈیا کے مطابق دونوں ٹرینیں ایک ہی سمت میں سفر کر رہی تھیں، حادثے میں اسٹیشن کی طرف آنے والی ٹرین اسٹیشن پر کھڑی ٹرین سے پیچھے سے ٹکرائی۔ ایمرجنسی سروسز حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 155افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 14مسافروں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یورپ سے سے مزید