• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو مفتا لگا ہوا، KP و پنجاب حکومت نہیں چھوڑینگے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان آخری دم تک حکومت نہیں چھوڑیں گے ، کیونکہ ان کو مفتا لگا ہوا ہے،جب سے ان کی پنجاب میں حکومت بنی ، بنی گالا ویران ہو گیا ، عمران نے پنجاب میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ، زمان پارک کا کھانا بھی پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہاؤس سے آتا ہے ، اس وقت ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے،عوام معاشی صورتحال سے سخت پریشان ہیں، اس صورتحال کی تمام تر ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے،اسکا قانون کے تحت احتساب ہونا چاہیے تاکہ اس بہروپیے کو دوبارہ عوام کو دھوکا دینے کا موقع نہ مل سکے،کے پی میں تاجروں کو بھتے کی پرچیاں مل رہی ہیں ، پنجاب میں اسٹریٹ کرائم بڑھ گیا،ہم وفاقی کابینہ کا حصہ ضرور ہیں لیکن گیس و بجلی پرسندھ سے نا انصافی برداشت نہیں کر سکتے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر خوراک ، ایکسائز و ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
اہم خبریں سے مزید