• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات تیسرا مرحلہ، میرپور میں PTI کا پلڑا بھاری

میرپور، کوٹلی ، بھمبر(جنگ نیوز)آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اورآخری مرحلے کے تحت میرپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں جمعرات کو پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا،میرپور میں PTIکا پلڑا بھاری رہا،ڈڈیال میں فائرنگ،نوجوان قتل ، میرپورکارپوریشن میں 23 نشستوں پرپی ٹی آئی،13 ن لیگ،9 آزاد ایک پرPP امیدوار کامیاب رہا،۔ میونسپل کارپوریشن کے وارڈز، میونسپل کمیٹی، ٹاون کمیٹی، ضلع کونسل اور یونین کونسل کی نشستوں پر انتخابات ہوئے۔مجموعی طور پر پرامن پولنگ ہوئی تاہم ڈڈیال میں تحریک انصاف اور آزاد امیدوار کے حامی کارکنان میں جھڑپ اورفائرنگ کے نتیجہ میں ایک نوجوان قتل ہوگیاجبکہ میرپور میں دوران پولنگ ہوائی فائرنگ کی گئی اور تصادم کو روکنے کیلئے رینجرز کو طلب کیا گیا جس کے بعد حالات پر قابو پالیا گیا اور اس سٹیشن پر پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کیا گیا۔میرپور ڈویژن کے جزوی نتائج کے مطابق حکمران جماعت کا پلڑا بھاری ہے۔

ملک بھر سے سے مزید