• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کی الیکشن بچاؤ ملک بچاؤ ریلی، حکومت کے خلاف نعرے

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف این اے 135 کے زیر اہتمام دوسرے روز بھی الیکشن کراو ملک بچاؤ مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی ۔ ریلی شادیوال پارٹی آفس سے شروع ہوکر واپڈا گول چوک پر اختتام پذیر ہوئی ،ر قیادت رکن قومی اسمبلی حاجی ملک کرامت کھوکھر نے کی ۔ریلی میں پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود اراکین پنجاب اسمبلی ملک ظہیر عباس کھوکھر ملک ندیم بارا سعدیہ سہیل ملک سرفراز کھوکھر سیکرٹری اطلاعات اویس یونس سمیت ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ۔ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی ک ۔واپڈا گول چکر پر ریلی کے شرکاء سے حاجی ملک کرامت کھوکھر شیخ امتیاز محمود سعدیہ سہیل رانا ملک ندیم بارا ملک ظہیر عباس کھوکھر ملک سرفراز کھوکھر اور اویس یونس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک میں فوری صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں ۔
لاہور سے مزید