• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’جوائے لینڈ‘‘ کی ریلیز کیخلاف دوسری درخواست پر بھی تحریری حکم جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے فلم "جوائے لینڈ" کی ریلیز کے خلاف دوسری درخواست پر بھی تحریری حکم جاری کردیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت اس بات کا تعین نہیں کرسکتی کہ فلم اخلاقی طور پر دیکھی جائے یا نہیں۔ غیر ضروری سینسر شپ معاشرے کا دم گھوٹنے، تخلیقی صلاحیتوں اور ترقی کو روکنے کے مترادف ہے۔ درخواست گزار نے فلم کے سرٹیفیکیشن کے عمل میں کسی قانونی خامی کی نشاندہی نہیں کی۔ فلم کو سنسر بورڈ نے مکمل جانچ کے بعد ریلیز کی اجازت دی ہے۔ کسی شہری کو ذاتی حیثیت میں اس طرح کی اعتراض کا حق نہیں۔
اہم خبریں سے مزید