واشنگٹن (اے ایف پی) انسانی حقوق کی خلاف ورزی، امریکا کی چینی حکام پر پابندی، دو چینی فرمز اور گنی کے سابق رہنماء پر بھی حقوق کی خلاف ورزی پر پابندی عائد۔تفصیلات کے مطابق امریکا نے تبت میں ’انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں‘ کے الزام میں دو سینئر چینی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں جن میں مبینہ تشدد اور قیدیوں کو قتل کرنا اور جبری نس بندی کرنا شامل ہے۔امریکہ نے 2016 سے 2021 تک تبت میں چین کے باس رہنے والے وو ینگ جی اور 2018 سے ہمالیائی علاقے میں چین کے پولیس چیف ژانگ ہونگبو ، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اب بھی انچارج ہیں، کے ساتھ امریکی اثاثوں اور مجرمانہ لین دین کو روک دیا۔