راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز / ایپلی کیشنز کی ٹیکس کی وصولی کے متعلق رپورٹ پی ٹی اے سے طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بھارت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز/ایپلی کیشنز کی رجسٹریشن کے متعلق بھی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔عدالت عالیہ نے پی ٹی اے رولز 2021 پر عملدرآمد نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ لگ رہا ہے موجودہ کیس کی سماعت کے اختتام پر پی ٹی اے ذمہ داران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز ہوگا۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف دائر پٹیشن میں بحث کا آغاز ہو گیا ، پی ٹی اے کے وکیل نے دلائل کا آغاز کیا۔سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف حافظ عمر نواز ایڈووکیٹ اور عامر ظفر نے پٹیشن دائر کررکھی ہے۔