• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، رواں برس ٹریفک حادثات، جاں بحق افراد کی تعداد 500 سے تجاوز

کراچی( ثاقب صغیر )کراچی میں رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 500سے تجاوز کر گئی،حادثات میں 7ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں برس مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 512 ہو گئی ہے۔چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 397مرد، 48خواتین اور67بچے شامل ہیں۔ رواں برس ٹریفک حادثات میں 7ہزار 635افراد زخمی بھی ہوئے۔زخمی ہونے والوں میں 5ہزار 993مرد، ایک ہزار 155خواتین اور 487بچے شامل ہیں۔شہر میں اس سال اب تک ہیوی ٹریفک سے جاں بحق افراد کی تعداد 155ہو گئی ہے۔ڈمپر کی ٹکر سے 30افراد، ٹرالر کی ٹکر سے 58افراد، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 37 افراد ،مزدا کی ٹکر سے 13 افراد جبکہ بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہے۔واضح رہے کہ سال 2024 میں شہر میں 700 سے زائد افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید