اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق گزشتہ مالی سال 2024-25کے دوران پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 2.7فیصد رہی جو کہ ابتدائی تخمینوں سے بہتر ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی "ایشین ڈویلپمنٹ آئوٹ لک جولائی 2025” میں پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غذائی اور غیر غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی پر قابو پانے کے باعث پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔