• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت ایک دو روز میں خراب نہیں ہوئی، شاہد خاقان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت ایک دو روز میں خراب نہیں ہوئی یہ دس سے بارہ سال کے دوران کیے گئے غلطیوں کا نتیجہ ہے، ملک پر اثرا انداز ہونے والے معاملات کو بہتر بنانے کے لئے عدلیہ، سیاست اور عسکری قائدین کو یکجاء ہونا پڑے گا، الیکشن جب بھی ہوں حکومت کو مشکل فیصلے کرنے ہوں گے ملک کی معیشت کی درستی کا بوجھ سب کو مل کر برداشت کرنا ہوگا، موجودہ نظام حکومت ناکام ہوچکا 2018کے الیکشن کے اثرات نے ملک کے 10سال ضائع کردیئے 2018سے قبل کی معاشی حالت واپس لانے کے لئے 5سال جدوجہد کرنا پڑیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز میں میٹ دی ایڈیٹرز کے دوران کونسل کے عہدیداران اور مدیران کے ساتھ ملکی سیاست اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاست کو پس پشت رکھتے ہوئے معیشت کو ترجیح دینا ہوگی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے ضروری ہے کہ ماضی کی حکومتوں کے غلط فیصلوں کو تاریخ کے حوالے کردیا جائے، انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مداخلت نہ ہوتی تو ملک کے حالات مختلف ہوتے جب سے سیاست شروع کی کوئی الیکشن نہیں دیکھا جس میں مداخلت نہ ہوئی ہو، 2018کے انتخابات میں کیا ہوا سب کے سامنے ہے اس الیکشن کے اثرات ابھی مزید بھگتنے ہوں گے، بھاری مینڈیٹ کے ساتھ اتحادی حکومت بنانا مشکل لیکن کسی جماعت کے پاس واضح اکثریت نہ ہو تو حکومت بنانا بہت مشکل ہوتا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید