لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نےعوامی ناشتہ کی تقریب اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیاکہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ اور سستے آٹا کے بحران نے شہریوں کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے۔ گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی سے گھریلو اور کاروباری زندگی شدید متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔ ابھی سرد ی کا موسم شروع ہوا تو گیس نایاب ہے شدید سردی میں کیا حال ہوگا۔