• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کا دورہ میانوالی، خارجیوں کو ہلاک کرنیوالوں کو شاباش، نقد انعامات

لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میانوالی کا دورہ کیا ، بین الصوبائی پٹرولنگ چیک پوسٹ ہارون الرشید کنڈل چیک پوسٹ پر پہنچے انہوں نے گذشتہ دنوں 10 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے افسران و اہلکاروں سے ملاقات کے بعد خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر افسران و اہلکاروں کو شاباش دی اور نقد انعامات سے نوازا۔