لاہور(کرائم رپورٹر) لوئرمال میں اسحاق سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فو ن، مانگا منڈی میں وحید سے 1لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون،جنوبی چھاونی میں بابر سے1 لاکھ15 ہزار روپے اور موبائل فون ،شادباغ میں نور اسلم میں سے 1لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون ،شاہدرہ میں کرامت سے 40ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ غالب مارکیٹ اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ مصری شاہ اسلام پورہ اور شالیمار سے موٹرسا ئیکل چوری ہوگئے۔