لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا فیصلہ اور اقدامات بھارت کو منہ توڑ جواب ہے۔ قوم کو یکجہتی اوراتحاد کی ضرورت ہے، اپنے تمام سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر حکومت اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوجائیں، ہندوستان کا سندھ طاس منصوبہ کی معطلی بین الاقوامی معاہدہ کی خلاف ورزی ہے۔