• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا آج یوم مذمت منانے کااعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ آج جمعتہ المبارک اسرائیل اور بھارت کے یوم مذمت کے طور پر منایا جائے گا۔ پوری پاکستانی قوم اس سفاکیت کے خلاف متحد ہوکر یوم مذمت منائے گی انہوں نے کہا کہ علما اور آئمہ اکرام مسئلہ فلسطین کے بارے میں قوم میں آگاہی پیدا کریں۔ امیر العظیم نے کہا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ وادی میں مظالم کا ایک نیا سلسلہ شروع کرنے کے لیے پہلگام کا ڈرامہ رچایا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ بھارتی آبی جارحیت، سازشوں اور اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف آج 25اپریل بروز جمعہ ”یوم مذمت بھارت و اسرائیل“منایا جائے گا۔