• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں شوہر کی مچھلی کے شکار کی عادت سے تنگ بیوی نے طلاق لے لی

ایک چینی خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ 10 سالہ ازدواجی زندگی کا اختتام کرتے ہوئے طلاق لے لی۔

اس انتہائی اقدام کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ خاتون کا شوہر مچھلی کے شکار کا شوقین تھا اور اپنے مشغلے کی تکمیل کے لیے وہ اپنے خاندان کو بھی بھول جاتا اور مچھلی کے شکار کے لیے نکل جاتا تھا۔

چین کے صوبے شانڈونگ کی جوئی کاؤنٹی کی عدالت میں دائر کیے گئے طلاق کے کیس میں ژانگ نامی خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے شوہر کی مچھلی کے شکار کی عادت سے تنگ آچکی تھی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ گھر کے تمام کام کاج کے علاوہ اپنی ملازمت اور دونوں بچوں کو بھی سنبھالتی ہے جب کہ اس کا شوہر صوفے پر بیٹھ کر اپنے اسمارٹ فون سے دل بہلاتا رہتا ہے اور روزانہ شام کو ڈنر کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ مچھلی پکڑنے نکل جاتا ہے۔

خاتون کے مطابق اس نے کئی بار اپنے شوہر کو یہ بات سمجھائی کہ وہ شکاری دوستوں کے بجائے اپنے بچوں اور اس کے ساتھ وقت گزارے لیکن وہ باز نہ آیا جس کے بعد میرے پاس طلاق لینے کے سوا کوئی اور قابل عمل آپشن نہیں بچا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید