• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ لندن میں طے پاگیا، حکومت بلوچستان

 ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ لندن میں طے پاگیا، معاہدے پر بیرک گولڈ کارپوریشن کے نمائندے نے دستخط کیے، جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی نمائندے نے دستخط کیے۔

حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کے نمائندے نے بھی معاہدے پر دستخط کیے، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بیرونی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہے۔

حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ ریکوڈک معاہدے کے تحت مجموعی طور پر 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، آج معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان پر بین الاقوامی عدالت کا جرمانہ بھی غیر موثر ہوگیا۔

حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کےحوالے سے پاکستان پر 6.5 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، ریکوڈک معاہدہ 16 دسمبر 2022 سے نافذالعمل ہوگا، کمپنی کام کا آغاز فوری طور پر کر دے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے 15 دسمبر کو بیرک گولڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کا اعلان کیا تھا، ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں سونا اور تانبا نکالنے کا منصوبہ ہے۔

ریکوڈک منصوبے میں 50 فیصد حصہ بیرک گولڈ کارپوریشن کا ہوگا، ریکوڈک منصوبہ میں وفاق کا 25 اور بلوچستان کا 25 فیصد حصہ ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید