وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ ہم نظام کیسے چلائیں؟ ہمارا آمدن کا کوئی ذریعہ نہیں۔
لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کے لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے۔
سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کو مالی وسائل نہ دینے سے متعلق ہماری شکایت جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف نے فتح حاصل کی، عوام کی عدالت میں تحریک انصاف ایک بار پھر سرخرو ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا نے انتخابات کی سیکیورٹی کیلیے ہمیں پولیس دی۔