ریاض (شاہدنعیم) اسرائیل کے متوقع وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ درحقیقت قابل ذکرتاریخی امن ہوسکتا ہے۔ العربیہ میں پرنٹ اور ٹیلی ویژن کے صحافیوں کے ایک گروپ کے ساتھ ایک تفصیلی انٹرویو میں، نیتن یاہو نے عرب ریاستوں کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات، مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحاد کے ڈھانچے، ایران میں بدامنی، اسرائیل کی نئی سخت گیردائیں بازو کی حکومت، لبنان کے ساتھ امریکا کی ثالثی میں سمندری سرحدی معاہدے کے مستقبل اور روس،یوکرین جنگ پرتبادلہ خیال کیا۔