• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافے کی خبریں من گھڑت ہیں

اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافہبابت خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ رواں برس گزشتہ برس کی نسبت کے زیر التوا مقدمات کی تعداد میں2653نمبرات کمی ہوئی ہے۔ عدالت عظمی ٰکی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ2013میں عدالتی امور ڈیجٹلائز کئے جانے کے بعد خزاں 2022میں مکمل ہونے والے عدالتی سال میں گزشتہ برسوں کی نسبت زیر التوا کیسز کی تعداد سب سے کم رہی ہے جن میں گزشتہ برس کی نسبت ڈھائی ہزار زائد زیر التوا کیسز کم ہیں۔اعلامیہ کے مطابق مذکورہ حدف عدالت عظمیٰ کے فاضل ججز کی مستعدی اور کام سے لگن کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔ یہ نتائج عدالت عظمیٰ کی طرف سے اس دورانیہ میں دیئے گئے ہیں جب عدالت عظمی میں ججز کی بیشتر سیٹیں خالی تھیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے 2013 سے2022تک سپریم کورٹ میں دائر اور نمٹائے جانے والے کیسز کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 2021تک ہر سال دائر کئے گئے کیسز کے مقابلہ میں کم مقدمات نمٹائے گئے تاہم 2022میں 16دسمبر تک 17ہزار 379کیس دائر جبکہ 20032 کیسز نمٹائے گئے۔ سپریم کورٹ کے ترجمان کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق سال 2020میں16ہزار860مقدمات دائر جبکہ13 ہزار 30نمٹائے گئے۔ سال2021میں 20ہزار 541 مقدمات دائر جبکہ13ہزار280نمٹائے گئے۔16دسمبر2022میں 17ہزار 379مقدمات دائر جبکہ 20 ہزار 32نمٹائے گئے۔ اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 2653 کا فرق ہے۔