ملتان (سٹاف رپورٹر) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب طارق زمان گجر نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی طرح لاہور کا بیڑہ غرق نہیں کرنا چاہتے معیشت سنبھالنے کا دعوی کرنے والے عوام کا سامنے کرنے سے گھبرا رہے ہیں۔عوام 13جماعتوں کے نااہل ٹولے کے ساتھ وہ سلوک کریں گے جو یہ پشتوں تک یاد رکھیں گے۔ خدمت کے ایجنڈے کو پورا کر رہے ہیں۔ن لیگی قیادت صرف جھوٹ بولنے میں ماہرہے،جھوٹ بولنے سے معیشت نہیں سنبھل سکتی۔یہ بات انہوں نے بستی ملوک میں مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد بلال چوہدری راؤ افضل ملک سہیل میتلا نواب عارف لاو چوہدری نبیل محمد ادریس مجھ سے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر محمد بلال،شاید حسین گھلو،امتیاز حسین لنگا ہ،چوہدری اللہ دتہ، ملک رفیق چوہان نے بھی خطاب کیا۔