برسلز ( نمائندہ جنگ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے اقوام متحدہ میں بھارت کے خلاف کی گئی تقریر پر یورپ میں کشمیریوں پاکستانیوں نے بھی تھم اپ کی مہم چلا تے ہو کہا کہ بلاول آگے بڑھو ہم تمھارے ساتھ ہیں، بلاول بھٹو نے وہ کام کر دیکھایا جو آج تک کوئی نہ کر سکا، بھارت کو بے نقاب کر دیا۔ پیپلز پارٹی یورپ و بلجیم کے رہنماراجہ طاہر نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر کہا کہ کہ پاکستان اور پاک فوج بھارت کو ناکوں چنے چبوا سکتی ہے اور اسے عبرتناک سزا دے کر دنیا پر واضح کر سکتی ہے کہ انصاف نہُ کرنے والوں کو سبق کیسے سکھایا جاتا ہے لیکن پاکستان جنگ سے نہیں بات چیت کا خواہاں رہا تاکہ کشمیریوں کو ظلم سے نجات دلوائی جا سکے۔راجہ طاہر نے کہا کہ وہ یورپ میں بلاول کے حق میں پروگرام کرینگے ریلی نکالیں گے ، بلاول کے وژن سے یورپ میں بسنے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں کو بھی آگاہ کرینگے۔