لاہور( خبرنگار)تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے زیر اہتمام ”عظمت صحابہ و اہل بیت کانفرنس“ہوئی، جس میں علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے مولانا قاری افضل عزیزی ، حافظ سہیل انجم ، حافظ نواز احمد، حافظ محمد حنیف ، قاری عبد الرحمن کریمی ،مولانا عباس سلفی کے ہمراہ قافلے کی صورت میں شرکت کی۔ علامہ ہشام الہٰی نے شرکاسے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ صحابہ کرامؓ و اہل بیت کی عظمت و حرمت کا دفاع ہم سب کے ایمان کا حصہ ہے۔دفاع شعائراللہ، علمائے کرام، دینی مدارس و صحابہ کرام ؓ کے تحفظ کےلئے ہر وقت تیار ہیں ۔ مُسلم اُمہ کو صحابہ کرام ؓ کی سیرت و طرز عمل کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزارنا چاہئے۔ آج کچھ ادیان باطلہ صحابہ کرام ؓ اور اہل بیت پر تبرہ بازی کرنے سے دریغ نہیں کر تے انشاءاللہ تعالیٰ جب تک ہما ری جسموں میں جان ہے صحابہ کرام ؓ و اہل بیت کی ناموس کی جنگ لڑتے اوران کے افکار، ان کے دفاع کا تحفظ کر تے رہیں گے۔آج ان لوگوں کو صحابہ کرام ؓ اور اہل بیت پر تبرہ بازی کرنے کا موقع اس لئے بھی ملتاہے ان کے خلاف کوئی قانون کوئی ضابطہ حرکت میں نہیں آتا۔