لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) بلاول بھٹو آنیوالے وقت میں وزیراعظم بنیں گے ، بےنظیر پاکستان کی وزیراعظم تھیں جو میزایل ٹیکنالوجی لیکر آئی تھیں،ان خیالات کا اظہار ممبر پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو چودھری اسلم گل،حافظ غلام محی الدین ،چودھری سجاد نذیر اور دیگر نے این اے 128سے پیپلز پارٹی کے رہنماعدیل محی الدین کی رہائش گاہ پر بے نظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کا کیک کا ٹتے کیا،سالگرہ کا اہتمام حافظ غلام محی الدین ،چودھری سجاد نذیر نے کیا ،تقر یب میں میاں مصباح الرحمن ،ڈاکٹر رفیق خان ،اقبال خان،فائزہ ملک ،بشری ملک ،اقبال آفاقی ،عامر نصیر بٹ ،عارف ظفر ،وقاص قریشی ، آفتاب ورک ایڈووکیٹ ،حمزہ شکور بھی شریک تھے۔تقریب کے آخر میں بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اورشرکاء نے وزیراعظم بلاول کے فلک شگاف نعرے لگا ئے ،مزید برآں پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر اپنے بیان کہا کہ پیپلزپارٹی بینظیر بھٹو شہید کے فلسفے پر ثابت قدمی کے ساتھ عمل پیرا ہے ۔