• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں 6 ڈاکے، ٹیوشن پڑھانے کے بہانے آنے والی خواتین نے اہل خانہ کو لوٹ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر سے) ستوکتلہ پی آئی اے سوسائٹی میں نوید کے گھر پر خواتین بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کا کہہ کر اندر داخل ہوئیں اور اہل خانہ کو بے ہوش کردیا۔ گھر سے 30ہزار اور 7تولے طلائی زیورات چرا کر فرار ہوگئیں، دیگر وارداتوں میں داکوؤں نے مصطفی ٹاؤن میں کامران عباس کی فیملی کو یرغمال بنا کر 2 لاکھ 10 ہزار ، زیورات اور موبائل فون ،فضل الہی روڈ رحمانپورہ میں محمود سے 1لاکھ 69 ہزار اور موبائل فون، شادباغ میں لیاقت اقبال سے 60 ہزار اور موبائل فون، اقبال ٹاون میں اعجازاحمد سے50ہزار اور موبائل فون ، قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں سلامت خان سے 45 ہزار اور موبائل فون، مغلپورہ میں عدنان علی سے 40 ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ، برکی سے ندیم ، اقبال ٹاؤن سے فہدبھٹی اور مانگا منڈی میں لیاقت علی کی گاڑیاں اور قلعہ گجر سنگھ سے اقبال خان،گلبرگ سے اسد کھوکھر ،مستی گیٹ سے حافظ نعیم اور شاد باغ سے عمر خان کی موٹر سائیکل چوری ہوگئے۔
لاہور سے مزید