لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے عیدالاضحٰی پر گرینڈ آپریشن کے دوران شاندار کارکردگی پر ستھرا پنجاب پروگرام کے 1 لاکھ سے زائد ورکرز میں انعامی رقوم آج تقسیم کی جائیں گی۔ تحصیل کی سطح پر تقریبات ہونگی ، جس میں ورکرز کو مدعو کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ سول سیکرٹریٹ میں ہونیوالے اجلاس میں کیاگیا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد ورکرز کو 10 ہزار فی کس انعام دیا جائے گا ۔