لاہور(کرائم رپورٹر سے)آئی جی پنجاب نے جمعہ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی۔محرم الحرام کی آمدکے پیش نظر سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز میں 24 گھنٹوں کے دوران 451 کومبنگ آپریشنز، 18 ہزار 498 مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 100 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔ آئی جی پنجاب نے راجن پور کچی کنال کے قریب زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔