• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ پنجابی کانفرنس آج شروع ہوگی، مقصدامن کوفروغ دیناہے،فخرزمان

لاہور ( شوبز رپورٹر) ورلڈ پنجابی کانگریس کے زیرِ اہتمام پنجاب، پنجابی اور پنجابیت پر 35ویں بین الاقوامی دو روزہ کانفرنس آج اورکل ڈیوس روڈ کے ہوٹل میں ہوگی ، ذیلی موضوعات خطے میں امن کا فروغ، امن اور صوفی ازم کے فروغ میں زبان اور ثقافت کا کردار ہوں گے، چیئرمین ورلڈ پنجابی کانگریس فخرزمان نے کہا ہے کہ ورلڈ پنجابی کانگریس کا مقصد پنجابی زبان اور ثقافت کے فروغ کے ذریعے امن کو فروغ دینا ہے۔ کانفرنس میں پنجاب بھر سے دانشور، شاعر، ادیب، پروفیسرز اور سکالرز شرکت کریں گے۔
لاہور سے مزید