لاہور (خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ اقلیتوں کی دیکھ بھال کے لئے 8 ارب کے فنڈز رکھے گئے ہیں ، جس میں 4 ارب روپے ، مذہبی اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور مختلف ڈیویلپمنٹ سکیموں کے لیے رکھے گئے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ڈی سی آفس ننکانہ صاحب میں مسیحی ، سکھ اور ہندو کمیونٹی میں گرانٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔