• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا کی نئی قسم سے پاکستان کو بھی خطرہ، این سی او سی

کراچی (نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ چین میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ سے پاکستان کو بھی خطرہ ہے، این سی او سی نے بتایا کہ پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویرینٹ کو کنٹرول کرنے کے لئے مکمل تیار ہے، ماضی میں بھی نئے ویرینٹ آئے تاہم ان پر بروقت قابو پایا گیا، این سی او سی کے حکام کے مطابق چین میں لاک ڈاون ختم ہونے اور سفر کی بلا روک و ٹوک اجازت کی وجہ سے پاکستان میں بھی کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ آنے کا خطرہ موجود ہے، دوسری جانب، قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا کے 13نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک شخص کا انتقال ہوا جبکہ 17مریض انتہائی نگہداش کے یونٹس میں زیر علاج ہیں۔ مزید کہا گیا کہ کورونا مثبت آنے کی شرح 0.3 فیصد ہے۔۔غیر ملکی نیوز رپورٹ کے مطابق چین میں جو کورونا وائرس پھیل رہا ہے، وہ مہلک اومیکرون ویرینٹ بی ایف۔7یا بی اے.5.2.1.7کی ذیلی قسم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین میں رپورٹ ہونے والا ویرینٹ بی ایف۔7اومیکرون کی تمام اقسام میں سے سب سے زیادہ متاثر کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے، اور یہ دوسرے ویرینٹ کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے دوسرے لوگوں میں منتقل ہوتا ہے، یہ ویکسین لگوانے والے یا پہلے سے کورونا کا شکار ہونے والوں کو متاثر کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے، اس کی علامات دیگر اومیکرون ویرینٹ جیسی ہی ہیں۔مزید بتایا گیا کہ انسداد کورونا ویکسین لگنے کے باعث اس ویرینٹ کے پھیلنے کا خطرہ کم ہے، پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 90فی صد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہے۔حکام نے مزید کہا کہ 95فی صد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔ایک ارب 40کروڑ کی آبادی والے ملک میں وسیع مظاہروں کے بعد رواں مہینے چین نے لاک ڈاؤن اور ٹیسٹنگ کی ’زیرو-کوووڈ‘ دور کو ختم کرنا شروع کیا، جس نے معاشی اور نفسیاتی مسائل کی بھارتی قیمت کے عوض 3برسوں تک کورونا وائرس پر بڑی حد تک قابو کئے رکھا۔پالیسی میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے چین میں صحت کے نظام پر غیر معمولی بوجھ پڑا، اسپتالوں میں بستر اور خون کی کمی ہے جبکہ فارمیسز میں ادویات نہیں ہیں، حکام تیزی سے خصوصی کلینک تعمیر کر رہے ہیں۔ماہرین نے پیش گوئی ہے کہ اگلے برس تک چین میں 10 لاکھ سے زائد لوگ کورونا سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید