• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور بھارتی اداکارہ کا فلمساز ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام

ساجد خان، فائل فوٹو
 ساجد خان، فائل فوٹو

نامور بھارتی فلمساز اور ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 16 کے کنٹیسٹنٹ ساجد خان پر ایک اور بھارتی اداکارہ نے جنسی ہراسانی کا الزام لگا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ آہنا کمار، مندنہ کریمی اور شرلین چوپڑا کے بعد اب ایک مراٹھی اداکارہ جے شری گیکود نے بھی ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا ہے۔


جے شری گیکود نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ ساجد خان نے اُنہیں 8 سال قبل جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ 8  سال قبل جب ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر نے میری ملاقات ایک تقریب میں ساجد خان سے کروائی تو ان جیسے بڑے نام سے ملکر مجھے بہت خوشی ہوئی۔


اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس ملاقات کے دوران ساجد خان نے مجھ سے کہا کہ میں آج کل ایک فلم پر کام کر رہا ہوں، اس فلم میں تمہارے لیے بھی ایک کردار نکل سکتا ہے بس تم میرے آفس آجانا۔

جے شری گیکود نے بتایا کہ جب میں ساجد خان کے آفس پہنچی تو اس وقت وہاں پر وہ اکیلے تھے، اُنہوں نے مجھے چھوا اور پوچھا کہ یہ بتاؤ کہ میں اپنی اپنی فلم کے لیے تمہارا انتخاب کیوں کروں، جس پر میں نے اُنہیں جواب دیا کہ میں بہت اچھی اداکارہ ہوں۔

اُنہوں نے بتایا کہ ساجد خان نے میرا جواب سننے کے بعد کہا کہ صرف اچھی اداکاری سے کچھ نہیں ہوتا، تمہیں ہر وہ کام کرنا پڑے گا جو میں کہوں گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید