• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر اپنے امریکی و فرانسیسی ہم منصب کو نئے سال کی مبارکباد نہیں دیں گے

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے امریکی، فرانسیسی ہم منصب سمیت جرمن چانسلر کو نئے سال کی مبارک باد نہیں دیں گے۔

کریملن سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر پیوٹن نے ترکیہ، شام، وینزویلا اور چین کے صدور کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

لیکن وہ امریکا، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں کو مبارک باد نہیں دیں گے۔

کریملن کا کہنا ہے کہ ان ممالک نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں۔

کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے کہا کہ ہمارا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور صدر انہیں مبارک باد نہیں دیں گے کیونکہ وہ معمول کی بنیاد پر غیر دوستانہ اقدامات کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید