• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فیصلہ کرگئے انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہونگے، احسن اقبال

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی تر قی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئین میں ٹیکنو کریٹ حکومت کا وجود نہیں ہے،عمران خان بطور وزیراعظم مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کر کے گئے ہیں انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہونگے ، اپریل 2023ء تک مردم شماری کے نتائج آئینگے ، اسکے بعد الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے لئے چار ماہ درکار ہونگے ،اس وقت ملک کی جو معاشی اور امن و امان کی صورتحال ہے کیا ہم نگران حکومت کی صورت میں چار ماہ کیلئے خلاء پیدا کر سکتے ہیں ، ہم بہت پل صراط سے گزر رہے ہیں ،ہمیں ہر روز فائر فائٹنگ کرنا پڑتی ہے تاکہ ملک کو استحکام کی طرف لے کر جائیں ، کیا اس سفر میں خلل ڈالا جا سکتا ہے ، ملک کو ایک شخص کی ضد کی بھینٹ نہیں چڑھا سکتے ، عوام کے اندر یہ تاثر گہرا ہوتا جارہا ہے کہ عمران نیازی کو عدالتی استثنیٰ حاصل ہے ، عمران نیازی کوعدالت سے این آر او ملتا ہے اور ان کے مخالفین کو قانون کے شکنجے میں لایا جاتا ہے۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ناکام ،نالائق اور نا اہل وزیر اعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے فارغ کیا گیا ۔

ملک بھر سے سے مزید