• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹ کیسے بہتر کریں؟ شاہد آفریدی، بابر اعظم اور ثقلین مشتاق کی اہم ملاقات

عبوری سلیکشن کمیٹی نے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کے ہمراہ کپتان بابراعظم اور کوچ ثقلین مشتاق سے ملاقات کی ہے۔

چیف سلیکٹر، قومی ٹیم کے کپتان اور کوچ کی ملاقات میں سلیکشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سلیکشن کے معاملے پر ملاقات میں کافی مثبت تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ تقریباً ایک پیچ پر ہی ہیں، سب کے ساتھ رابطہ اہم چیز ہے۔

چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ ہیڈ کوچ اور کپتان کے ساتھ کافی اچھی میٹنگ رہی، پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں تگڑی کرکٹ، اچھی پچز اور مثبت حکمت عملی پر بات کی گئی۔

شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو ٹاپ ٹیم بنانے کے لیے اچھی پچ ضروری ہیں، پلیئرز کے دلوں سے خوف نکالنا چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید