کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومتی ٹولے نے ہمارے دور میں مہنگائی کا شوشہ چھوڑا، اس وقت ملک میں مہنگائی ہمارے دور سے کئی گنا زیادہ ہے، پی ٹی آئی اس مہنگائی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گی‘کراچی کی سڑکوں پر نکلیں گے، دیکھتے ہیں عوام کس کا بیانیہ اپناتے ہیں‘کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں پتہ چل جائےگاسیٹیں ملیں یا چھینی گئیں ‘اپنے بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹے‘رجیم چینج کی پیداوارحکومت سے نجات دلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے درست فیصلوں کو یہ بارودی سرنگیں کہتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا تھا کہ کپڑے بیچ کر عوام مہنگائی سے نکال دونگا،شہباز شریف صاحب آپ نے کتنے کپڑے بیچے ہیں؟ معیشت کو بریک لگ چکا ہے‘پندرہ لاکھ ٹیکسٹائل مزدور بے روگارانڈسٹری تباہ ہوگئی۔ روز خبر آتی ہے کہ فلاں ادارے نے پروڈکشن بند کردی ہے‘اس وقت پاکستان میں تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔