• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں افغان باشندے منظم ریڑھی مافیا میں تبدیل

راولپنڈی(آئی این پی) راولپنڈی شہر میں غیر معمولی تعداد میں موجود افغان باشندے منظم ریڑھی مافیا میں تبدیل ہوگئے ، شہر بھر میں ریڑھیوں کی بھرمار تجاوزات کیساتھ ساتھ سیکورٹی رسک بھی بن گئیں ، افغان باشندوں پر مشتمل ریڑھی مافیا منظم گروپ کے طور پر کام کرتا ہے ، مافیا تجاوزات کیلئے مبینہ طور پر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کو بھاری معاوضہ ادا کرتا ہے۔