• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دستاویزی فلم ’دی لوزنگ سائیڈ‘ نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی دستاویزی فلم ’دی لوزنگ سائیڈ‘ نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بین الاقوامی ’کانز ورلڈ فلم فیسٹیول‘ میں بہترین فلم برائے انسانی حقوق کا ایوارڈ دستاویزی فلم ’دی لوزنگ سائیڈ‘ ( The Losing Side) نے جیت لیا۔


جاوید شریف فلمز کے بینر تلے بننے والی دستاویزی فلم ’دی لوزنگ سائیڈ‘ کی کہانی جبری تبدیلی مذہب کے گرد گھومتی ہے، اس میں چار مختلف متاثرین کی جبری تبدیلی مذہب کی کہانیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

جاوید شریف کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کی سالانہ رپورٹ برائے 2021 کے مطابق صوبہ سندھ سے 27 جبری تبدیلی مذہب کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ انہیں اس موضوع پر دستاویزی فلم بنانے کا خیال آیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید