• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز شخصیات بھی ساتھی اداکاراؤں کے حق میں سامنے آگئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں اور ماڈلز کے کردار کشی کے معاملے پر اب اداکارہ زارا نور عباسی اور اداکار منیب بٹ بھی برہمی کا اظہارکرتے ہوئے سامنے آگئے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اداکارہ زارا نور عباسی کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ ایک دن کوئی بھی اُٹھے اور کسی بھی خاتون کو کسی بھی مرد یا کسی مرد کو کسی خاتون کے نام کے ساتھ جوڑ دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداکارہ ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ وہ خاموش رہے گی کیونکہ آپ اسے اس کی ملازمت کے باعث بدنام کرسکتے ہیں اور آپ کسی بھی قابل احترام شعبے سے تعلق رکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ آپ کی ہر بکواس کو بھی احترام کی نظر سے دیکھا جائے گا۔ احتساب سب کے لئے ہے اور ہر اس شخص سے سوال ہوگا جو بغیر کسی ثبوت و شواہد کے کسی بھی مرد یا خاتون پر کوئی بھی الزام عائد کرئے گا۔

دوسری جانب اداکار منیب بٹ نے بھی یوٹیوب ویڈیو کے ذریعے الزامات عائد کرنے والے شخص کو آڑئے ہاتھوں لیا اور کہا کہ 90 کی دہائی کی گندی اور عیبدار سیاست ایک بار پھر لوٹ آئی ہے جب جعلی اور چھوٹ پر مبنی الزامات عائد کئے جارہے ہیں، ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ان الزامات کی سختی سے مزمت کرتا اور بحثیت اداکار ہم کمزور نہیں ہیں، اور میں اپنی خواتین ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

اداکارہ منشا پاشا بھی خواتین فنکاروں کے حق میں بول پڑیں، ان کا کہنا ہے کہ خواتین چاہئے اپنے شعبے میں اعلیٰ مقام پر ہوں ، آزاد، بے باک اور بے خوف ہوں تب بھی کم ظرف مردوں کے لئے آسان ہدف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقینی طور پر یہ سب سے زیادہ بزدلانہ اقدام ہے جو کوئی کرسکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک شخص نے 4 اداکاراؤں پر یہ الزامات لگائے ہیں کہ ان کی نازیبا ویڈیوز موجود ہیں، اس شخص نے وی لاگ میں اداکاراؤں کے پورے نام نہیں بتائے بلکہ ناموں کے شروع کے حروف کا سہارا لیا اور ان پر عریانی کے الزامات عائد کئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید