• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن کا روسی سنیما گھروں کو ’حب الوطنی‘ پر مبنی فلموں کی نمائش کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی وزارتِ ثقافت کو سنیما گھروں میں’حب الوطنی‘ پر مبنی فلموں کی نمائش کا حکم دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر کے حکم کے بعد روسی سنیما گھروں میں یوکرین کے خلاف جنگ کے بارے میں فلمیں جسے روسی حکّام ’خصوصی فوجی آپریشن‘ کہتے ہیں، روس کی ’نیو- نازی(Neo-Nazi )‘ اور ’نیو فاشسٹ نظریات (Neo-fascist ideologies)‘ کے پھیلاؤ کے خلاف جدوجہد اور دیگر ’محب الوطنی‘ کے موضوعات پر فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارتِ ثقافت کے علاوہ پیوٹن کی طرف سے نومبر میں فوجیوں کی ماؤں سے ملاقات کے بعد روسی وزارت دفاع کو بھی یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ دستاویزی فلمسازوں کی روسی فوجیوں کے بارے میں نئی ​​فلمیں بنانے میں مدد کرے۔

ان بہادر روسی فوجیوں کی کہانیوں پر مبنی دستاویزی فلمیں بنائی جائیں جنہوں نے یوکرین کے خلاف جنگ میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ روس کی ثقافت اور تعلیم کی وزارتوں سے بھی توقع کی جارہی ہے کہ وہ ’خصوصی آپریشن‘ کے لیے وقف ’عوامی مقامات، آرٹ کی اشیاء، اور اسکول کے عجائب گھر‘ بنا کر اور اس موضوع پر کلاس روم میں لیکچرز کا اہتمام کرکے، اس مقصد کے حصول کی کوشش میں حصّہ ڈالیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید