برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری نے اپنی آنے والی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ کی ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں لکھا کہ انہوں نے افغانستان میں دوران ڈیوٹی 6 فضائی مشن کیے۔
شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دوران ڈیوٹی کی گئی ہلاکتوں پر فخر ہے، کوئی شرمندگی ہے، جنگی حالت میں مارے جانے والوں کو شطرنج کے مہرے سمجھ کر بساط سے ہٹایا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’اسپیئر‘ 10 جنوری کو شائع ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کے کتاب میں شہزادہ ولیم سے متعلق بھی انکشافات اور الزامات ہیں، شہزادہ ہیری نے الزام لگایا ہے کہ شہزادہ ولیم نے 2019 میں گھر میں مجھے مکا مارا اور گھسیٹا۔
شہزادہ ہیری نے کتاب میں یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ شاہی اور اشرافیہ کی روایات کے مطابق پہلا بیٹا ہی اعزازات، طاقت اور خوش قسمی کا وارث کیوں ہوتا ہے؟