• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اثاثے بہترین طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں پاکستان ٹیلی ویژن کا سب سے بڑا ورچوئل سٹوڈیو ٹیکنالوجی کا گیپ دور کرنے میں معاون ثابت ہوگا، پاکستان ٹیلی ویژن کے پاس تمام اثاثے موجود ہیں صرف انہیں بہترین طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ جمعہ کو وفاقی وزیر بجلی انجنیئر خرم دستگیرخان کے ہمراہ پاکستان ٹیلی ویژن کے ورچوئل سٹوڈیو کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہی تھیں۔اس موقع پرسیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، ایم ڈی پی ٹی وی سہیل علی خان اور چیئرمین پیمرا سلیم بیگ بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پی ٹی وی کے عملے اور انتظامیہ کی کاوشوں سے پی ٹی وی میں آئی ٹی کے حامل سلوشنز استعمال ہو رہے ہیں جو جدید دور کا تقاضا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید