• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم رشی سوناک، 15 کابینہ ارکان کو آئندہ الیکشن میں شکست کا خطرہ

گلاسگو (طاہر انعام شیخ)برطانوی وزیراعظم رشی سوناک اور ان کی کابینہ کے 15 وزرا کو 2024 کے جنرل الیکشن میں شکست کاخطرہ ہے۔یہ با ت ایک نئے سروے میں بتائی گئی ۔ سروے کے مطابق سکاٹش سیکرٹری ایلسٹر جیک بھی ڈمفریز کے علاقے میں سکاٹش نیشنل پارٹی کے امیدوار سے ہار سکتے ہیں۔ کابینہ کے صرف 5 وزرا جرمی ہنٹ، سویلا بریورمین، مائیکل گوو، ندیم صخاوی اور کیمی بیڈنیو ک کی جیت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ موجودہ سروے کے مطابق لیبراگلےجنرل الیکشن میں 517 نشستیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے، لیکن سروے میں خاصی تعداد میں ایسے ووٹرز پائے گئے ہیں جنہوں نے ابھی اپنی کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی اور ان میں سے زیادہ تر کا خاصا جھکائو کنزرویٹو کی طرف ہے۔ اگر وہ الیکشن میں کنزرویٹو کو ووٹ دیتے ہیں تو انتخابی صورتحال مختلف ہو سکتی ہے ایسی صورت میں لیبر کو 353 نشستیں ملیں گی اور ان کی برتری 60 سیٹوں سے بھی کم کی ہوگی۔ رشی سوناک اپنی پارٹی کو اس مشکل صورتحال سے نکالنے اور نئی زندگی دینے کے لئے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں اور انہوں نے نئے سال 2023 کے لئے ایک پانچ نکاتی پروگرام طے کیا ہے جس میں این ایچ ایس کی صورتحال بہتر بنانا، غیر قانونی تارکین وطن کی سمندر کے راستے چھوٹی کشتیوں کی آمد کو روکنا، مہنگائی کی شرح کو آدھا کرنا، معیشت کو ترقی دینا اور قرض کو کم کرنا شامل ہے۔ مسٹررشی سوناک کی لیڈر شپ اور مقبولیت کاپہلا انتخابی ٹیسٹ مئی کے لوکل الیکشن میں ہوگا۔

یورپ سے سے مزید