جالندھر(این این آئی )1947میں پاکستانی پنجاب میں اپنا گھر بار چھوڑ کر انڈیا جانے والے سکھ خاندانوں نے واپس پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔جالندھر میں اپنے گھر مسمار کیے جانے کے بعد سے یہ لوگ احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے ہیں ، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزا لہٰی سے اپیل کی گئی ہے کہ 50 سکھ خاندانوں کو پاکستانی پنجاب میں رہنے کے لئے جگہ اوریہاں آنے کے لیے ویزے دیئے جائیں۔ سیالکوٹ سے اپنا گھربار چھوڑ کر بھارت جانے والوں میں گربخش سنگھ کے آباواجداد بھی شامل تھے۔