الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم اور جماعتِ اسلامی کی دہری ووٹر فہرستوں کے اکٹھے استعمال کے معاملے پر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایم کیو ایم کی درخواست مسترد اور جماعتِ اسلامی کی منظور کر لی۔
ایم کیوایم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ الیکشن میں دہری ووٹر فہرستیں استعمال ہو رہی ہیں۔
ایم کیو ایم کی درخواست تھی کہ بلدیاتی الیکشن نئی ووٹر فہرست پر کرائیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی و حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات اور دہری الیکٹورل فہرستوں کے معاملے پر ایم کیو ایم کی درخواست پر فیصلہ گزشتہ سماعت پر محفوظ کیا تھا۔