• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے بلدیاتی انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں کئے جاسکتے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )چیف الیکشن کمشنر نے صاف کہہ دیا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں کئے جا سکتے۔ادھر ادھر کی بات نہ کریں جو مسئلہ ہے ایک مرتبہ بیان کریں تاکہ ہم اکٹھے سن لیں ۔

انہوں نے دوہرے الیکٹورل رولز پر الیکشن کرانےکا ایم کیو ایم وکیل کا بیان مسترد،دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجانے کہا ہے کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہوسکتی۔

جمعہ کوچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کراچی حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق دوہری انتخابی فہرستوں کے معاملے پر ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت چیف الیکشن کمشنر نے ایم کیو ایم کے وکیل سے کہا کہ آپ مختلف فورمز پرگئے لیکن پہلے کبھی یہ مسئلہ نہیں اٹھایا۔

 ادھر ادھر کی بات نہ کریں آپ سپریم کورٹ، ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں گئے لیکن یہ معاملہ پہلی بار اٹھایا ہے، کوئی اور بھی مسئلہ ہے تو وہ بھی آج ہی اٹھالیں تاکہ ہم اکٹھے سن لیں۔

اہم خبریں سے مزید