ملتان(سٹاف رپورٹر) نومنتخب سٹی صدر تحریک انصاف یوتھ کونسل خواجہ شجیل صدیقی نے کہا کہ اگلے 5 سال تحریک انصاف کی حکومت ہوگی اور وزیر اعظم عمران خان ہوگا کیونکہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے ۔وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد دیتے ہیں اورپنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ کی شکست کبھی بھی مسلم لیگ ن بلکہ پوری پی ڈی ایم نہیں بھولے گی۔