ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں ،،،پولیس مقدمات تک محدود،، پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 32مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ ڈی ایچ اے ،سیتل ماڑی اوردولت گیٹ کے علاقے عاشق ، حماد خان اور شیخ اکرم سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے وسیم عباس سے نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل چھین لی جبکہ کینٹ کے علاقے امانت علی کی نقدی 6ہزار سے زائد کلثوم بی بی ،تصور عباس کے موبائلزفونز قطب پور کے علاقے کاشف کا گیس میٹر کامران الدین کا موبائل شاہ شمس کے علاقے محمد اعظم کا رکشہ سمیع خان کا موبائل مخدوم رشید کے علاقے ارشاد کی موٹرسائیکل عبدالرحمن کی ڈرم موبل آئل سٹی شجاع ااباد کے علاقے عبداللہ فاروق کی موٹرسائیکل راجہ رام کے علاقے عبدالحکیم کا سامان صدر جلالپور کے علاقے نعیم اختر کا انورٹر نیو ملتان کے علاقے اللہ رکھا کا موبائل عظیم کا سامان جاوید اقبال یو پی ایس عاشق حسین کی نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے سیتل ماڑی کے علاقے عمر فاروق کا موبائل دولت گیٹ کے علاقے عارف مقصود لوہاری گیٹ کے علاقے ارشاد اللہ کے موبائلزفونز عدنان عباس کا بجلی میٹر شاہ رکن عالم کے علاقے پانی والی ٹینکی پاک گیٹ کے علاقے ریحانہ کنول کی نقدی پندرہ ہزار گلگشت کے علاقے سجاول کا موبائل بی زیڈ کے علاقے عمار کا میٹر بجلی محمد علی کا میٹر بجلی صدر کے علاقے خالد کی موٹر فوزیہ کا موبائل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔