• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بی زیڈ پولیس نے ملزمہ سے 780گرام چرس دہلی گیٹ پولیس نے ملزم سرفراز سے 5لیٹر شراب ملزم عبدالجبار سے 3020گرام چرس بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم عمران سے 1188گرام چرس بستی ملوک پولیس نے ملزم عبدالکریم سے 1549گرام چرس جبکہ ممتاز آباد پولیس نے ملزم شہریار عرف شہری سے 30لیٹر شراب برآمد کرلی .پانی چوری کرکے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی طریقے سے زرعی رقبہ کو آبپاشی کرنے کے الزام میں پولیس نے 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔شہری کی لاکھوں کی رقم خورد برد کرنے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج،شہری کو جعلی سونا فروخت کرنے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،شہری کو شادی کا جھانسہ دیکر طلائی زیورات اور نقدی سے محروم کرنے کے الزام میں پولیس نے عورت سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے موٹرسائیکلوں کی غیر قانونی طریقے سے الٹریشن کرنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد اور دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،واپڈا ملازمین سے بدتمیزی کرنے اور موٹرسائیکل چھیننے کے الزام میں دو افراد کیخلاف پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید