• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی آبادی، تولیدی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے آگہی سیمینار

ملتان(سٹاف رپورٹر)عالمی یوم آبادی 2025 کی مناسبت سے سانجھ پریت آرگنائزیشن ،پاکستان لائنز یوتھ کونسل اور پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد بڑھتی آبادی، تولیدی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے آگہی دینا تھا،اس موقع پرمہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر سانجھ پریت پرویز اختر نے اپنے خطاب میں خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آبادی پر کنٹرول صرف ایک ذاتی فیصلہ نہیں، بلکہ یہ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے۔
ملتان سے مزید