سنانواں (نامہ نگار) سنانواں پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 1060 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزم صابر حسین ولد عبد الرحمان قوم گورمانی کے قبضے سے چرس برآمد کی گئی کارروائی تھانہ سنانواں کی حدود میں عمل میں لائی گئی، جہاں مخبر کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 730/25 بجرم 9(1) سی انسداد منشیات ایکٹ کے تحت درج کر لیا ۔